بانی پی ٹی آئی کیلئے’’ڈو اورڈائی‘‘ کا مسئلہ ہے تو اپنے بچے بھی لائیں ، خواجہ آصف

07:54 PM, 17 Nov, 2024

(ویب ڈیسک )  وزیر دفاع خواجہ آصف  نے کہا ہے کہ   بانی پی ٹی آئی کے لیے اتنا ہی "ڈو اور  ڈائی" کا مسئلہ ہے تو اپنے بچے بھی احتجاج میں لائيں، بشریٰ بی بی بھی اپنے بچے لے کر آئيں اور انہیں پہلی صف میں کھڑا کریں ۔

سیالکوٹ میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے   خواجہ آصف نے کہا کہ   بانی پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمینٹ سے مذاکرت چاہتے ہیں، ان کی جماعت کے لوگ ڈبل ایجنٹ بنے ہوئے ہیں، ہماری طرف سے مذاکرات کی آفر موجود ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی  قیادت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’’ڈو اورڈائی‘‘ کا مسئلہ ہے تو اپنے بچے بھی لائیں۔ بشریٰ بی بی بھی اپنے بچے لے کر آئيں اور انہیں پہلی صف میں کھڑا کریں عوام کو بھی پتہ چلے کہ بانی پی ٹی آئی کا بھی کچھ داؤ پر لگا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں پی ٹی آئی دو مرتبہ وفاق پر حملہ آور ہوئی، علی امین گنڈاپور دونوں بار کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔

مزیدخبریں