یہ آئی ایم ایف کا نہیں پاکستان کا اپنا پروگرام ہے، آئی ایم ایف مدد کر رہا ہے، وزیر خزانہ

08:10 PM, 17 Nov, 2024

(ویب ڈیسک )  وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وہ واضح کرنا چاہتے ہیں یہ آئی ایم ایف کا نہیں پاکستان کا اپنا پروگرام ہے، آئی ایم ایف ہماری مدد کر رہا ہے۔

محمداورنگزیب  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ   آئی ایم ایف سے بات چیت مثبت رہی، ہمیں وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کرنی ہے، آئی ایم ایف سے اپنا پلان شئیر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاروں وزراء اعلیٰ کے شکر گزار ہیں جو ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ  ہمیں صرف "چارٹر آف اکانومی" ہی نہیں"چارٹر آف انوائرئمنٹ" کی بھی ضرورت ہے، آبادی اور ماحولیات کے مسائل کو بھی فوری دیکھنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ   ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، معیشت کی بہتری کیلئے تمام سیکٹرز کو کردار ادا کرنا ہے۔

مزیدخبریں