پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 17 اکتوبر2021

06:35 AM, 17 Oct, 2021

احمد علی
مظفرگڑھ کے علاقے پیرجہانیاں میں گھر میں آتشزدگی،4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق،ریسیکو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، کمشنر ڈیرہ غازی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب ، افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر دم توڑنے لگی،24 گھنٹوں کے دوران 720 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 6 فیصد ریکارڈ کی گئی،مہلک وائرس سے مزید 17 اموات، ایک ہزار 958 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے سانحہ کارساز،پیپلزپارٹی کا شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج باغ جناح کراچی میں جلسہ،بلاول بھٹو جیالوں کاخون گرمائیں گے،فریال تالپور اور سعید غنی سمیت پارٹی رہنماؤں کا رات گئے جلسہ گاہ کا دورہ،انتظامات کا جائزہ لیا عمران خان کہتے تھے جب آٹا، چینی، بجلی اور پیٹرول مہنگا ہوتو سمجھ لو وزیراعظم چور ہے، آج ہر چیز مہنگی ہوگئی، بتائیں چور کون ہے؟ مریم نواز کا فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب، کہا عمران خان نے صرف ایک ہی وعدہ پورا کیاکہ پوری قوم کورلادیا مودی اور مریم نواز پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کررہےہیں، قوم کے پیسہ کو منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجا گیا، وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کا ردعمل، کہا پی ڈی ایم کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، سپریم کورٹ اور نیب پر حملہ کرنے والے جمہوریت کا درس نہ دیں، تین تین باروزیراعظم بننے کے باوجود کوئی ڈیم نہیں بنایا گیا۔
مزیدخبریں