ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف اپنے دھواں دار تقریرروں اور جوشیلے خطاب کے لیے جانی جاتی ہیں ، گزشتہ انہوں نے اس راز سے پردہ اٹھایا کہ انکی تقریر کون لکھتا ہے؟
گزشتہ روز فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں پی ڈی ایم کا جلسہ منعقد ہوا جس میں مریم نواز نے بھی شرکت کی، انہوں نے اس جلسے سے جارحانہ خطاب بھی کیا،جلسے کے بعد انہوں نے ٹوئٹر پر اس پاور شو کی جھلکیاں شیئر کی اور کئی ٹوئٹر صارفین کے سوالات کے جواب بھی دیئے.
اس دوران امداد حسین نامی ٹؤئٹر صارف نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ میم کیا آپ اپنی تقریر خود لکھتی ہیں؟ اگر لکھتی ہیں تو خدا کی قسم کمال لکھتی ہیں. اس سوال کے جواب میں مریم نواز نے کچھ نوٹس لیتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا ' جی ایک ایک لفظ خود لکھتی ہوں۔واضح رہے کہ اس سے قبل عمومی طور پر سمجھا جاتا تھا کہ وہ اپنی تقاریر خود نہیں لکھتی ہیں بلکہ پرویز رشید یا کوئی اور پارٹی رہنماء انکے لیے یہ کام کرتا ہے.
واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا عمران خان کہتے تھے جب آٹا، چینی، بجلی اور پیٹرول مہنگا ہوتو سمجھ لو وزیراعظم چور ہے، آج ہر چیز مہنگی ہوگئی، بتائیں چور کون ہے؟ عمران خان نے صرف ایک ہی وعدہ پورا کیاکہ پوری قوم کورلادیا