اسلام آباد(پبلک نیوز)وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت میں اضافے کو لیکر ایسے پروپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم کوئی دنیا سے کسی علیحدہ سیارے پر ہیں.
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیراطلاعات فواد حسین چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر دنیا میں تیل، گیس اوپر جائیگا پاکستان میں بھی اوپر جائیگا، سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، آج قیمتیں اوپر ہیں کل کم ہو جائینگی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی.
ایک اور ٹؤئٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے، معاشی مشکلات عارضی ہیں انڈسٹری ، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں ، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات ہیں پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے۔