عمران خان کی قومی اسمبلی کی 6 نشستیں جیتنے کے بعد پہلی پوسٹ

07:18 AM, 17 Oct, 2022

احمد علی
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے گزشتہ روز ہونے والے ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کی 8 نشستوں میں سے 6 سیٹوں پر نا قابل شکست رہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی 6 سیٹوں پر جیت کی خوشی میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام شیئر کیا ہے۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران خان نے جلسے سے خطاب کے دوران بنائی گئی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ ’بس نام رہے گا اللّٰہ کا جو غائب بھی ہے اور حاضر بھی‘۔ واضح رہے کہ گزشہ روز ہونے والے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں،جس کے مطابق پی ٹی آئی نے 8 میں سے 6 نشستیں جیت لی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی 2 نشستوں پر کامیاب رہی۔
مزیدخبریں