ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

08:45 AM, 17 Oct, 2022

احمد علی
اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 31 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسپیشل سینٹرل کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکلاء نے عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی کل تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے، ایف آئی اے نے عمران خان کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی 31 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی ۔عدالت نے عمران خان کو ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
مزیدخبریں