نگران وزیر اعظم ، روسی صدر کی بیجنگ میں ملاقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر گفتگو

10:19 PM, 17 Oct, 2023

احمد علی
اسلام آباد: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مابین آج بیجنگ میں ملاقات ہوئی،ملاقات چین میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ہوئی۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا استقبال کیا۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے خطے میں روابط کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر گفتگو ہوئی۔
مزیدخبریں