بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 46 رنز پر ڈھیر

01:11 PM, 17 Oct, 2024

ویب ڈیسک: بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 46 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بنگلورو میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویرات کوہلی سمیت 5 بھارتی کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کا تیسرا کم ترین اسکور ہے۔

بھارتی ٹیم کا یہ ہوم گراؤنڈ پر کم ترین اسکور بھی ہے۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری نے5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ بارش کے باعث پہلے دن کھیل ممکن نہیں ہوسکا تھا۔

مزیدخبریں