مکان پر بھائیوں کا قبضہ، پولیس نے متعدد بار زیادتی کی، اسٹیج اداکارہ کی دہائی

05:09 PM, 17 Oct, 2024

ویب ڈیسک: اسٹیج اداکارہ سونم خان نے بھائیوں کی جانب سے گھر پر قبضہ کیے جانے اور پولیس اہلکاروں کے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سونم خان نے احتجاج کرتے ہوئے اپنے بیان میں بتایا کہ ان کے بہن بھائیوں نے ان کے مکان پر قبضہ کررکھا ہے۔ 

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے ساتھ متعدد مرتبہ زیادتی کی گئی جبکہ پولیس والوں نے بھی انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ 

وہ کہتی ہیں کہ متعدد مرتبہ اعلیٰ حکام کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن ان کی سنوائی نہیں ہوسکی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میری دادرسی کی جائے۔ 

مزیدخبریں