سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ

06:25 PM, 17 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )  صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ سونا 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگیا ،10گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا،10گرام سونا 2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے پر پہنچ گیا ۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کے اضافے سے 2682 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ ہوا تھا،  ملک میں سونے  کی فی تولہ قیمت 2200 روپے اضافے کے بعد  تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

مزیدخبریں