اسرائیلی فوج نے حماس کے سربراہ یحیٰ سنوار کو شہید کرنے کا امکان ظاہر کردیا

06:35 PM, 17 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )   اسرائیلی فوج نے حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کرنے کا امکان ظاہر کریا  ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے امکانات کو دیکھ رہے ہیں، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور سیکیورٹی ادارہ یحییٰ سنوار کی شہادت کی تحقیقات کر رہی ہے۔

  اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ سنوار کے غزہ پٹی میں جبالیا کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں شہادت کے امکانات ہیں۔

یاد رہے کہ 31 جولائی 2024 کو ایران میں ایک حملے میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد یحییٰ سنوار کو حماس کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں