چیف جسٹس سپریم کورٹ کا تقرر 3سینئیر ترین ججز میں سے ہو گا ، مجوزہ آئینی ترمیم میں تجویز

07:58 PM, 17 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) مجوزہ آئینی ترمیم ک میں تجویز کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا تقرر تین سینئیر ترین ججز میں سے ہو گا ، چیف الیکشن کمیشن کے تقرر کا طریقہ کار بھی تبدیل کرنے کی سفارش  کی گئی ہے۔

حکمران اتحاد  نے  مولانا فضل الرحمان سے مشاورت مکمل  کرلی ہے۔ مجوزہ آئینی ترمیم کے بیشتر نکات پر اتفاق  کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  مولانا فضل الرحمان اب مجوزہ مسودے پر آج تحریک انصاف کو اعتماد میں لیں گے ۔

ذرائع کے مطابق   سپریم کورٹ کے پانچ یا نو رکنی آئینی بینچ کے قیام کی تجویز دی گئی ہے۔صوبوں میں آئینی بینچ تشکیل نہ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  آئینی بینچ کی تشکیل جوڈیشل کمیشن کرے گا، آئینی بینچ کا سربراہ بھی جوڈیشل کمیشن مقرر کرے گا ،آئینی بینچ میں ردو بدل کا اختیار چیف جسٹس سپریم کورٹ کا نہیں ہو گا، آئینی بینچ کے تقرر کی میعاد مقرر ہو گی۔

ذرائع کے مطابق  سو موٹو نوٹس کا سپریم کورٹ کا اختیار ختم کرنے کی ترمیم تجویز کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا تقرر تین سینئیر ترین ججز میں سے ہو گا،اس کے علاوہ چیف الیکشن کمیشن کے تقرر کا طریقہ کار بھی تبدیل کرنے کی سفارش  کی گئی ہے۔ وزیراعظم اپوزیشن لیڈر میں اتفاق نہ ہونے پر چیف الیکشن کمشنر کا تقرر پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  19ویں آئینی ترمیم کو مکمل ختم کرنے کی تجویز  دی گئی ہے،آرٹیکل 63اے میں ترمیم کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جبکہ  فلور کراسنگ پر نا اہلی ختم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے ۔

مزیدخبریں