پاکستان سمیت دنیا کے کئی خطوں میں لوگ آج سپر مون کا نظارہ کر سکیں گے

08:05 PM, 17 Oct, 2024

 (ویب ڈیسک )آج پاکستان سمیت دنیا کے کئی خطوں میں لوگ سپرمون کا نظارہ کرسکیں گے۔

اس حوالے سے ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق جب زمین اور چاند کا فاصلہ کم ہوتا ہے، تو چاند نسبتاً بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے۔ آج چاند نارمل سائز سے 14 فیصد روشن اور 7 فیصد زیادہ بڑا دکھائی دے گا۔ چاند اور زمین کا فاصلہ کم ہو تو اسکو سپر مون کہتے ہیں۔

جاوید اقبال کے مطابق یہ فاصلہ آج  بہت کم 2 لاکھ 24 ہزار میل ہوگا۔ چاند اور زمین کا اوسطاً فاصلہ 2 لاکھ 38 ہزار 8 سو 55 میل ہوتا ہے۔ رواں سال کا یہ تیسرا فل مون ہے۔

سپر مون سب سے پہلے پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 26 منٹ پر دیکھا جاسکے گا۔ اس وقت چاند کا زمین سے فاصلہ سب سے کم ہوگا۔

اس وقت نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، جاپان سمیت جن ممالک میں اس وقت رات ہوگی، وہاں سپرمون سب سے پہلے دیکھا جائے گا۔   پاکستان میں سورج غروب ہونے کے بعد سپر مون کا نظارہ ممکن ہوگا۔

مزیدخبریں