لاہور: سول سوسائٹی کے لوگ بڑی تعداد میں آئینی ترمیم کے حق میں سڑکوں پرنکل آئے

08:09 PM, 17 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )  آئینی ترامیم ،بات پارلیمنٹ سے نکل کر سڑکوں پر آگئی ۔ لاہور میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اور سول سوسائٹی کے لوگ بڑی تعداد میں آئنی ترمیم کے حق میں نکل آئے ۔

تفصیلات کے مطابق مجلس اتحاد المسلمین کے تحت لاہوری عوام پریس کلب لاہور کے باہر پہنچے اور آئینی ترامیم کے حق میں بڑا مظاہرہ کیا ۔

لوگ ترمیم کے حق میں نعرے لگا رہے تھے اور سیاستدانوں حکمرانوں قانون دانوں سے مطالبہ کررہے تھے کہ فوری سستا انصاف ہر امیر غریب کا حق ہے  جوکہ 26 ویں آئینی ترمیم ہی کی بدولت ممکن ہے ۔

علامہ ابوبکر قاسمی سیکریٹری جنرل مجلسِ اتحاد المسلمین نے مظاہرین سے خطاب  بھی کیا۔

مزیدخبریں