مہلک وائرس نے مزید 68 زندگیاں نگل لیں
07:05 AM, 17 Sep, 2021
اسلام آباد ( ویب ڈیسک )پاکستان میں کورونا کیسز بتدریج کم ہونے لگے،24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 928 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ صفر آٹھ فیصد رہی،مہلک وائرس نے مزید 68 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 72 ہوگئی، ایک روز میں 13 ہزار 716 مریض صحت یاب بھی ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی ہدایات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ روز سے تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں، طلباء کورونا ایس او پیز کےتحت حصول علم کےلئے پہنچے،50 فیصد حاضری کی ہدایت،کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسکول6 ستمبر کو بند کئے گئے تھے۔ ملک بھرمیں اب بغیر ویکسی نیشن سفر پر پابندی عائد ہے، ٹرینوں میں سفر پر آپ کو کم از کم ایک ڈوز لازمی قرار دے دی گئی ہے، 15 ستمبر تک کم از کم ایک ڈوز اور15 اکتوبر تک مکمل ڈوز لگوانے والے مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی،پنجاب کے15 میں سے10 اضلاع میں مکمل اور5 میں 50 فیصد سواریوں کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کو کھول دیا گیا۔