پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،17ستمبر 2021

08:15 AM, 17 Sep, 2021

اویس
کیویز کی 18 سال بعد آمد، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ آج کھیلاجائے گا،دونوں ٹیمیں دن ڈھائی بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی،کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے 25 فیصد شایقین کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت، ٹکٹوں کے ہمراہ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لانا ہوں گے شنگھائی تعاون تنظیم کا 20 واں سربراہی اجلاس، وزیراعظم عمران خان شریک، تاجکستان کے صدر کا افتتاحی خطاب،وزیر اعظم عمران خان 5 ویں نمبر پر اجلاس سے خطاب کریں گے، افغانستان کی صورتحال ،اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے، ایس سی او سمٹ سے بھارتی وزیراعظم کا خطاب ویڈیو لنک سے ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان کی دوشنے میں اہم مصروفیات، افغانستان کے موضوع پر کلیکٹیو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائیزیشن کے اجلاس میں شریک ہوں گے، وزیراعظم عمران خان اور تاجک صدرکے درمیان ملاقات صدارتی محل میں ہوگی،وفود کے سطح پر مذاکرات اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے،دونوں رہنما مشترکا پریس کانفرنس بھی کریں گے وزیر اعظم عمران خان کی دوشنبے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات،افغانستان کی صورتحال سمیت دیگر اہم علاقائی اورعالمی امور پر تبادلہ خیال،دونوں ممالک کا باہمی روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 40 سال بعد افغانستان میں تنازعات اور جنگ کو ختم کرنے کا موقع ملا ہے، انسانی بحران کو روکنے اور معاشی استحکام کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خطے میں تجارت، سرمایہ کاری اور روابط کے فروغ کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم اہم پلیٹ فارم ہے،دوشنبے میں غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں خانہ جنگی کا خدشہ وقتی طور پر ٹل گیا ہے، پائیدار قیام امن کے لئے مشترکا کاوشوں پر اتفاق ہو اہے،بھارت اسپائیلر کا کردار ادا کرنے کے بجائے امن کی کاوشوں کا حصہ بنے
مزیدخبریں