کراچی: موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
11:30 AM, 17 Sep, 2021
کراچی (پبلک نیوز) محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر قائد میں ہیٹ ویو کے باعث موسم شدید گرم رہنے کی پیشن گوئی کر دی، محکمہ موسمیات کے مطابق جتنا درجہ حرارت ہوگا اتنا ہی محسوس کیا جائے گا، شمال مشرق سے گرم ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم شدید گرم رہے گا جس کی بنیادی وجہ ہیٹ ویو کی لہر ہے۔ محکمہ موسمیات کے انچارج سردار سرفراز کے مطابق ہیٹ ویوز میں صبح سے لے کر رات تک ایک جیسا موسم رہتا ہے۔ آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرات 39 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری تک جاسکتا ہے دوپہر میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ گرمی سے بچنے کے لیے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج ہوا میں نمی کا تناسب 50سے 55 فیصد رہے گا جو دن گرنے کے ساتھ تبدیل ہوگا دوسری جانب 20 ستمبر کے بعد شہر میں بارش ہونے کے قوی امکانات ہیں۔