کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 46 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا
02:23 PM, 17 Sep, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) اگست میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 46 کروڑ ڈالر ہو گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 46 کروڑ ڈالر ہو گیا۔ جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 814 ملین امریکی ڈالر تھا۔ گزشتہ سال اگست کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ 225 ملین ڈالر سر پلس تھا۔ مالی سال 2022 کے پہلے ابتدائی دو ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 29 کروڑ ڈالر ہو گیا۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 838 ملین امریکی ڈالر سر پلس تھا۔