وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات

03:57 PM, 17 Sep, 2021

احمد علی
دوشنبے ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان سے چینی سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات، پاک چین دوطرفہ تعلقات، سی پیک اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال، وزیر اعظم عمران خان کا چینی صدر شی اور چینی وزیر اعظم لی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چینی اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی کی ملاقات دوشنبے میں ہوئی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین مضبوط ترین اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔ ملاقات میں چین کی جانب سے کورونا کی وباء سے نمٹنے کی پاکستانی کوششوں کو سراہا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک تبدیلی کا منصوبہ، دونوں ممالک بروقت تکمیل کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان امن عمل کی بھرپور حمایت کی تھی۔ پاکستان اور چین، افغانستان کے 6 پڑوسی ممالک کے ایک مربوط علاقائی نقطہ نظر کے لیے تعاون پر تیار ہیں۔ عالمی برادری کو افغان عوام کی حمایت میں میں آگے آنا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ انسانی بحران کو روکنے اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ دونوں ممالک کی جانب سے اعلیٰ سطح کے تبادلے کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں پاک چین مشترکہ مفادات کے معاملات پر روابطہ مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
مزیدخبریں