کیوی ٹیم کا میچ کھیلنے سے انکار ، پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ

04:20 PM, 17 Sep, 2021

اویس
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز منسوخ ہونے کا امکان ، راولپنڈی سٹیڈیم میں ہونے والا ون ڈے میچ بھی ملتوی کر دیا گیا ، پی سی بی کی طرف سے باضابطہ طور پر ابھی تک میچ ملتوی ہونے کا اعلان کیا گیا ہے، کھلاڑیوں کو ابھی اپنے کمروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ آج صبح ، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ہمیں بتایا کہ انہیں کچھ سیکورٹی الرٹ سے آگاہ کیا گیا ہے اور انہوں نے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی اور حکومت پاکستان تمام آنے والی ٹیموں کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کرتے ہیں۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1438799451116670977 ایک دوسری ٹویٹ میں پی سی بی کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ ہم نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو بھی یہی یقین دلانے کی کوشش کی کہ ہمارے سکیورٹی انتظامات فول پروف ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے ذاتی طور پر بات کی اور انہیں بتایا کہ ہمارے پاس دنیا کا بہترین انٹیلی جنس سسٹم ہے اور آنے والی ٹیم کے لیے کسی قسم کا کوئی سیکورٹی خطرہ موجود نہیں ہے۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1438799456187686914 مزید ٹویٹس میں پی سی بی نے لکھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ سکیورٹی حکام یہاں قیام کے دوران حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے سیکورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں، پی سی بی شیڈول میچز جاری رکھنا کا خواہشمند ہے۔ تاہم ، پاکستان اور دنیا بھر میں کرکٹ سے محبت کرنے والے اس آخری منٹ کی واپسی سے مایوس ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو اس حوالے سے دوشنبہ میں ایمرجنسی صورتحال کے بارے میں بتایا گیا، انہوں نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے اس حوالے سے رابطہ کیا لیکن آخر کار نیوزی لینڈ کے ساتھ یہ سیریز منسوخ کرنے کا اعلان ہی کرنا پڑا۔ اس حوالے سے افواہیں اس وقت گردش کرنے لگیں جب آج راولپنڈی ون ڈے میچ کا وقت آن پہنچا اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے میچ کھیلنے سے انکار کر دیا اور اپنے کمروں سے ہی نہ نکلے تو معلوم ہوا کہ افواہوں میں حقیقت تھی۔ ان افواہوں کے بعد سیریز ملتوی یا منسوخ ہونے کے حوالے سے قیافے لگائے جا تے رہے لیکن اب پی سی بی کی طرف سے باقاعدہ طور پر اس بات کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے ، ابھی سکیورٹی خدشات کو وجہ قرار دیا گیا ہے لیکن یہ بھی قیاس کیا جا رہا ہے کہ شائد وجہ کچھ اور ہو جو بعد میں سامنے آئے۔
مزیدخبریں