استاد فتح علی خان کی طبیعت ناساز، وینٹی لیٹر پر منتقل
06:32 PM, 17 Sep, 2021
کراچی (ویب ڈیسک) برصغیر کے معروف کلاسیک گلوکار استاد فتح علی خان کی طبیعت ناساز ہونے پر ان کو شہر قائد کے ایک نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج تھے۔ اب اطلاعات ہیں کہ ان کی طبعیت زیادہ خراب ہو گئی ہے۔ طبعیت تشویشناک ہونے پر ان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ استاد فتح علی خان گوالیار گھرانے کے چشم و چراغ ہیں۔ کلاسیک موسیقی کو زندہ رکھنے میں ان کے آبا و اجداد نے نسل در نسل کوششیں کیں۔ استاد فتح علی خان نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت سمیت دنیا بھر متعدد ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نشان امیتاز اور تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ خیال رہے کہ پاکستان کے لیجنڈ اداکار عمر شریف بھی شدید علیل ہیں۔ انھوں نے امداد کے لیے حکومت سے اپیل کی تھی جس کے بعد سندھ حکومت نے چار کروڑ امداد کے لیے رقم جاری کی۔