3کیوی کھلاڑی کورونا کا شکار، پہلا میچ منسوخ ہونے کا امکان تھا

07:30 PM, 17 Sep, 2021

احمد علی
راولپنڈی ( پبلک نیوز) ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑیوں کا کورونا مثبت آنے کی اطلاعات تھیں۔ کورونا کے باعث پاکستان اورنیوزی لینڈ کاپہلا ون ڈے منسوخ ہونے کا امکان تھا۔ ذرائع کے مطابق یہ اطلاع اس وقت دی گئی جب پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑی ہوٹل میں موجود تھے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ میچ آج کھیلا جانا تھا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 30 منٹ کر کھیلا جانا تھا۔ اس حوالے سے کرکٹ اسٹیڈیم کے چاروں اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کر دیئے گئے تھے۔ پولیس کے 400 جبکہ راولپنڈی ٹریفک پولیس کے 350 اہلکار تعینات تھے۔ دونوں ٹیموں کی آمد اور روانگی کے وقت روٹ کو مکمل طور پر عام ٹریفک کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف اور روٹ کی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے تھے۔ 50 مقامات پر خصوصی پکٹس قائم جبکہ میٹرو بس سروس فیض آباد تک معطل کر دی گئی تھی۔ تاہم میچ سے محض چند منٹ پہلے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آگاہ کیا کہ انھیں سیکورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے، اس لیے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے حکومت پاکستان کی سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
مزیدخبریں