دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال
08:00 PM, 17 Sep, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال، تربیلا میں پانی کی آمد 95 ہزار400 کیوسک اور اخراج 1لاکھ 28 ہزارکیوسک ہے۔ ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا میں پانی کی آمد20ہزار500کیوسک اور اخراج 25 ہزارکیوسک ہے۔ چشمہ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 60 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 1لاکھ 43 ہزارکیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 29 ہزار500 کیوسک اور اخراج 5ہزارکیوسک ہے۔ واپڈا کے طاطق نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 16 ہزار600کیوسک اور اخراج 16 ہزار600کیوسک ہے۔ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 46لاکھ 85 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 38لاکھ 18ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 94 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 86لاکھ 97 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔