گلوکارہ آئمہ بیگ کی منگنی ٹوٹ گئی

06:29 AM, 17 Sep, 2022

احمد علی
پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی منگنی ٹوٹنے کا باقاعدہ اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے کیا، انہوں نے لکھا کہ شہباز شیگری اور وہ اب ساتھ نہیں ہیں ۔ پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کی گذشتہ برس شہباز شیگری سے منگنی کی ۔ دونوں شوبز شخصیات کی منگنی کی یہ تقریب ایک میگا ایونٹ تھا جس میں شوبز کی دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی تھی ۔ اسی تقریب میں آئمہ بیگ کے بازو پرامام ضامن پہنے والی تصویر پر گلوکارہ کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا . گذشتہ کئی دنوں نے آئمہ بیگ اور شہباز شیگری کی علحیدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ لیکن اب اداکارہ نے باضابطہ طورپر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پراس خبر کا اعلان کیا کہ ان کی اورشہبازکی راہیں جدا ہوچکی ہیں ۔ گلوکارہ نے یہ بھی لکھا کہ وہ شہباز کے ساتھ گزارے اچھے لمحات کی وجہ سے ان کا احترام کرتیں ہیں۔ انہوں نے یہ لکھا کہ بعض اوقات کچھ غلط ہونے کی کوئی اور وجہ ہوتی ہے ۔ اب سب کے سوالوں کا یہی جواب ہے کہ ہماری راہیں الگ ہو چکی ہیں ۔ لیکن ہم دونوں اچھا کر رہے ہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں اور شہباز اب ایک نہیں رہیں ۔ آئمہ نے اپنی تحریر کے آخری الفاظ یہ لکھے کہ کوئی بھی سوری کا ٹیکسٹ بالکل نہیں ، ہم بالکل خیریت سے ہیں ۔ آخر میں آئمہ نے لکھا کہ میوزک زندگی ہے، دیکھیں کہ یہ ہمیں کہاں لے جاتا ہے ؟ آئمہ نے اپنی پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے بعد کومنٹس کو بند کر دیا ، تاہم بعد میں یہ پوسٹ ڈیلٹ کر دی۔
مزیدخبریں