وزیر اعظم ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے

10:43 AM, 17 Sep, 2022

احمد علی
وزیر اعظم شہباز شریف ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی حکومت کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 19 ستمبر کو ادا کی جانے والی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھر سے 500 سربراہان مملکت اور وفود ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شامل ہوں گے، امریکہ کے صدر جوبائیڈن بھی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔ حجاز مقدس کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت دنیا بھر کے شاہی خاندانوں کو آخری رسومات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
مزیدخبریں