پاکستان کے ساتھ سلامتی امور پر تعاون بڑھائیں گے:میتھیو ملر

10:23 AM, 17 Sep, 2024

ویب ڈیسک:ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان کے ساتھ سلامتی پر تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ قائم مقام امریکی نائب وزیرخارجہ جان باس نے پاکستان میں اقتصادی اور سلامتی امور پر تعاون بڑھانے پر بات کی ہے.

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی وازرت خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں کہا پاکستان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تعاون بڑھائیں گے، جان باس نے دہشت گردی اور تشدد کے خلاف مقابلے پر تبادلہ خیال کیا۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ ملاقاتوں میں علاقائی استحکام اور خوشحالی پر بھی بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جان باس نے امریکا میں افغانوں کی آبادکاری میں مدد کیلئے پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا، امریکا متعلقہ معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

مزیدخبریں