آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج کانگو وائرس کا شکار مریض انتقال کرگیا

10:30 AM, 17 Sep, 2024

ویب ڈیسک: کوئٹہ کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج کانگو وائرس کا شکار مریض انتقال کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال کانگو کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق 23 سالہ مریض کا تعلق کچلاک سے تھا، رواں سال کانگووائرس کے30 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ ذرائع کے مطابق  کراچی میں بھی ایک مریض کو بخار اور ڈائریا کے سبب اسپتال لایا گیا تھا۔ مریض کا کانگو ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ  32 سالہ اس متاثرہ مریض کو تشویشناک حالت میں اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیاتھا۔

مزیدخبریں