ویب ڈیسک :ریپر اور لیجنڈری گلوکار شان " ڈڈی" کو نیویارک کے پارک حیات ہوٹل سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
54 سالہ شان ڈڈی کے خلاف الزامات کی فہرست جاری نہیں کی گئی ۔نیویارک کے جنوبی ضلع (SDNY) کے امریکی اٹارنی ڈیمین ولیمز نے کہا کہ گرفتاری "سیل بند فرد جرم کی بنیاد پر" کی گئی ۔
شان ڈڈی کے وکیل مارک اگنیفیلو نے کہا کہ وہ اس فیصلے سے مایوس ہوئے ہیں انہوں نے انکشاف کیا کہ شان ڈڈی نے رضاکارانہ طور پر نیویارک پہنچ کر گرفتاری دی۔
یادرہے شان ڈڈی کے خلاف جنسی زیادتی کے الزامات اور وفاقی تحقیقات جاری ہیں۔
ریپر کے خلاف وفاقی تحقیقات مارچ میں اس وقت منظر عام پر لائی گئیں جب ایجنٹوں نے لاس اینجلس اور میامی میں اس کی جائیدادوں پر سرچ وارنٹ جاری کیے تھے۔
رپورٹس کے مطابق سیکس اسمگلنگ کے الزام پر وفاقی پولیس نے میامی اور لاس اینجلس میں شین ڈڈی کے میامی فلوریڈا اور لاس اینجلس میں واقع لاکھوں ڈالر مالیتی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے ہیں رپورٹ کے مطابق یہ چھاپے پانچ افراد کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد مارے گئے، جن میں عصمت دری اور جنسی تشدد جیسے سنگین جرائم کا الزام لگایا گیا ہے۔
تاہم اس وقت ٹی ایم زی نے رپورٹ کیا تھا کہ شان ڈڈی نے اپنے نجی جیٹ پر سوار ہوکر امریکا چھوڑ دیا ہے۔
شان ڈڈی ہپ ہاپ میں سب سے زیادہ بااثر پروڈیوسرز اور ایگزیکٹوز میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے۔