پاکستان تا قیامت قائم، نبی کریمﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا: شیخ رشید

12:41 PM, 17 Sep, 2024

ویب ڈیسک:سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان تا قیامت قائم اور نبی کریمﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر تمام مسلمان بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس مبارک دن پر اللہ پاک سے دعا گو ہیں کہ غریب لوگ خوشحال ہوں، اس ملک میں امن آئے، اج کے بابرکت دن کے صدقے معیشت بہتر ہو۔

شیخ رشید کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان قیامت تک قائم رہے گا اور نبی کریمﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا، دعا گو ہیں کہ ملک میں بہتری آئے، انتشار کی فضا ختم ہو۔ 

مزیدخبریں