سلمان خان کے نام پر امریکا میں کروڑوں کا فراڈ، خصوصی پیغام جاری

01:09 PM, 17 Sep, 2024

 ویب ڈیسک : امریکا میں سلمان خان کے نام پر فراڈ،جعلی کنسٹر کے ہزاروں ڈالر کے ٹکٹ بک گئے۔۔ فراڈ ہے محتاط رہیں۔2024 میں امریکا جانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے، سلمان خان کا انسٹا گرام پر پیغام ۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے امریکا میں ان کے نام پر جاری کیے گئے فراڈ کانسرٹ کے بارے میں وضاحت جاری کی ہے۔ سلمان خان کی ٹیم نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے وضاحت کی کہ سلمان خان اور ان کی ٹیم کی جانب سے 2024 میں امریکہ میں کوئی میوزک ایونٹ یا کانسرٹ نہیں ہو رہا ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا، ’’اطلاع دی جاتی ہے کہ نہ تو سلمان خان اور نہ ہی ان کی کوئی وابستہ کمپنی یا ٹیم امریکہ میں 2024 میں کوئی پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ سلمان خان کے پرفارمنس کے بارے میں کیے گئے دعوے مکمل طور پر جھوٹے ہیں۔ براہ کرم ایسے ایونٹس کی تشہیر کرنے والے کسی بھی ای میل، پیغام یا اشتہار پر یقین نہ کریں۔‘‘

بیان میں یہ بھی واضح کیا کہ ’’ فراڈ کے مقاصد کے لیے سلمان خان کے نام کا غلط استعمال کرنے والے کسی بھی فرد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘‘

قبل ازیں، سلمان خان کے منیجر جورڈی پٹیل نے انسٹاگرام اسٹوریز پر 5 اکتوبر کو شام 4 بجے (ای ایس ٹی) امریکہ، کیلیفورنیا میں سلمان خان کے کانسرٹ کا ایک جعلی پوسٹر شیئر کیا۔ انہوں نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’’ٹکٹ نہ خریدیں۔ سلمان خان 2024 میں امریکہ میں کوئی بھی پرفارمنس نہیں دیں گے۔‘‘

فی الحال، سلمان خان اپنی اگلی ایکشن تھرلر فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی ہدایت کاری ’گجنی‘ کے معروف ہدایت کار اے آر موروگاداس کر رہے ہیں۔ اس فلم میں رشمیکا مندانا اور کاجل اگروال بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم رشمیکا، کاجل اور ہدایت کار اے آر موروگاداس کے ساتھ سلمان کی پہلا بڑا مشترکہ پروجیکٹ ہے اور سلمان خان اور مشہور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کے درمیان 2014 کی ہٹ فلم ’کِک‘ کے بعد دوسرا مشترکہ پروجیکٹ ہے۔

مزیدخبریں