پاکستان کا کیس 25 ستمبر کے آئی ایم ایف شیڈول میں شامل، قرضہ منظوری کا قوی امکان

03:25 PM, 17 Sep, 2024

 ویب ڈیسک : آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ 25 ستمبر کو پاکستان کے قرض پروگرام کا جائزہ لے گا۔ پاکستان کا کیس شیڈول میں شامل کردیا گیا۔
آئی ایم ایف کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے 18 سے 27 ستمبر 2024 تک کے شیڈول کے مطابق ادارہ 25 ستمبر 2024 کو پاکستان کے سات ارب ڈالرز قرض کے نئے پروگرام کی منظوری کا جائزہ لے گا، جس پر پہلے ہی سٹاف لیول کا معاہدہ ہو چکا ہے۔
 عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے اپنے آئندہ کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے۔

آئی ایم ایف کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے 18 سے 27 ستمبر 2024 تک کے شیڈول کے مطابق ادارہ 25 ستمبر 2024 کو پاکستان کے سات ارب ڈالرز قرض کے نئے پروگرام کی منظوری کا جائزہ لے گا، جس پر پہلے ہی سٹاف لیول کا معاہدہ ہو چکا ہے۔

 عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے ساتھ پہلے ہی پاکستان کا 37 ماہ کی مدت کے لیے سات ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا سٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اس نئے پروگرام کو فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کی توثیق درکار ہے، جو پاکستان کے ’میکرو اکنامک استحکام کو مزید مضبوط کرنے اور زیادہ جامع اور لچکدار ترقی کے لیے حالات پیدا کرنے کے قابل بنائے گا۔‘

مزیدخبریں