افغان قونصلیٹ عہدیدار پاکستانی ترانے پر کھڑے کیوں نہیں ہوئے؟ وضاحت آگئی

11:01 PM, 17 Sep, 2024

ویب ڈیسک: ترجمان افغان قونصلیٹ پشاور کا وضاحتی بیان ،ترجمان افغان قونصلیٹ پشاور کا کہناتھا کہ ہرگز پاکستانی ترانے کی بے حرمتی اور بے توقیر ی مقصد نہیں تھا۔

تفصیلات کےمطابق افغان قونصلیٹ پشاور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترانے میں میوزک تھا اس لئے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے،ہم نے اپنے قومی ترانے پر بھی میوزک کی وجہ سے پابندی لگائی ہوئی ہے۔

اگر یہ ترانہ بغیر میوزک کے چلتا یا بچے پیش کرتے،تو لازمی قونصل جنرل کھڑے ہوتے اور سینے پر ہاتھ بھی رکھتے،پاکستان یا قومی ترانے کی توہین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کو آج رحمت العالمین کانفرنس میں پشاور میں دعوت دی گئی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے افغان قونصلیٹ کےعہدیداروں کو دعوت دی تھی، افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر پاکستان کے قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے۔

افغان قونصل جنرل کا یہ طرزعمل غیرمعمولی واقعے کے طور پر دیکھا جارہا ہے جو کہ سفارتی آداب کے بالکل برخلاف ہے،ماہرین نے کہا ہے کہ کسی مہذب معاشرے میں ایسی حرکت خلاف تہذیب ہوتی ہے، محب اللہ شاکر کو ناپسندیدہ شخص قرار دےکر پاکستان سے بھیجا جائے۔

مزیدخبریں