ایف آئی اے کے 53 ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ( پبلک نیوز) سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکم دے دیا ٗ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو پندرہ دن میں رپورٹ جمع کرنے کا حکم

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ٗچیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اسر انداز نہیں ہوسکتا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملازمین دوسری عدالتوں میں چلے گئے ٗعدالتی حکم کے مطابق تعیناتیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائے، ایف آئی اے رپورٹ نے تو سارا کٹہ چٹھہ کھول کر رکھ دیا ہے۔

جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دئیے کہ پبلک سروس کمیشن ٹیسٹ انٹرویو کے بغیر آنے والے تمام ملازمین فارغ کریں، سپریم کورٹ نے 2001 میں تمام ملازمین کی بھرتی کیلئے تین ہدایات دی، جس پر ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ چار ملازمین فوت ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں