اوپن یونیورسٹی میں کن طلبہ کیلئے ری اپئیر چانس ختم؟

اسلام آباد (پبلک نیوز) اوپن یونیورسٹی کے امتحانات میں ری اپئیر کی پالیسی پر نظرثانی، سمسٹر بہار 2021ء میں داخلہ لینے والے ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبہ کے لیے ری اپئیر چانس ختم کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنے امتحانی نظام میں اصلاحات لانے کے لیے مختلف اقدامات اٹھارہی ہے۔ یونیورسٹی کی سپریم باڈینے اکیڈمک کونسل کی سفارش پر ‘ری اپئیر’ کی نظر ثانی شدہ پالیسی کی منظوری دے دی۔

پہلے سے داخل پی ایچ ڈی کے طلبہ کو خزاں 2021تک اور ایم فل کے طلبہ کو خزاں 2022ء تک امتحانات میں ری اپئیر کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ اِن دونوں تعلیمی پروگرامز کے طلبہ کو کسی کورس میں فیل ہونے کی صورت میں اُس کورس میں نیا داخلہ لینا ہو گا۔

ایسوسی ایٹ ڈگری، ایم اے، ایم ایس سی، ایم ایڈ، بی ایس پروگراموں کے طلبہ کو کسی کورس میں فیل ہونے کی صورت میں ری ایپئیر کا ایک چانس ملے گا۔ میٹرک، ایف اے اور بی اے(اولڈ) پروگراموں کے طلبہ کے لئے ری ائپیرز کیسسزکی پالیسی میں فوری طور پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں