’’ججوں سے فون پر فیصلے کروانے والے عدلیہ کا بھاشن دیتے ہیں‘‘

اسلام آباد (پبلک نیوز) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان قانون و انصاف کے داعی ہیں اور میاں مفرور قانون کے مجرم ہیں ٗ ججوں کو ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کا طریقہ بہت پرانا ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے ایک بیان میں کہا کہ اداروں کو اپنے گھنائونے مقاصد کیلئے استعمال کرنے والے آج اداروں کی بات کر رہے ہیں، پنجاب پولیس میں 25 ہزار کرمنل ریکارڈ یافتہ افراد کی بھرتیوں سے اسے تباہ کرنے والے میاں مفرور تھے، ججوں سے فون پر فیصلے کروانے والوں کے منہ سے عدلیہ کا بھاشن دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ وزیراعظم قانوں و انصاف کے داعی ہیں اور میاں مفرور قانون کے مجرم، سزا یافتہ بی بی معزز عدلیہ کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش فرما رہی ہیں، محترمہ کی ججز کو ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کی مذموم کوشش پرانی ہے، نااہل لیگ نے ماضی میں افراد کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا، آج احتساب کو سیاسی انجینئرنگ کا نام دیا جانا شرمناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں