پاکپتن میں جرائم پیشہ افراد دندنانے لگے

پاکپتن ( پبلک نیوز) پاکپتن میں جرائم پیشہ افراد دندنانے لگے، وارداتوں کا تسلسل نہ تھم سکا، گھر کا دروازہ نہ کھولنے پر ملزمان نے دروازوں پر فائرنگ شروع کردی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی جبکہ ایک واردات میں مزاحمت پر فائرنگ کرکے دکان مالک سمیت دو افراد کو زخمی کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگشاہ کے علاقے کمیر روڈ پر دکان پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی، دکان مالک سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے، بونگہ حیات میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران درازہ نہ کھولنے پر ملزمان نے گھر کے دروازے پر فائرنگ کردی، موٹر سائیکل سوار ملزمان کے فائرنگ کرنے کی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔
دوسری جانب قبولہ میں مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی، ملزمان نے گن پوائنٹ پر گھر میں موجود خاتون کی بالیاں نوچ لیں، چوک مرلے میں نامعلوم چور بیکری کی چھت کو نقب کر قیمتی سامان اور نقدی رقم لے کر فرار ہو گئے۔، وارداتوں میں مسلسل اضافے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں