نامعلوم افراد کی کارپرفائرنگ سے 4 ٹک ٹاکر قتل

کراچی (پبلک نیوز) انکل سریا ہسپتال کے سامنے نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 ٹک ٹاکرجان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع انکل سریا ہسپتال کے سامنے نامعلوم افراد نے ہنڈا سٹی کار پرفائرنگ کر کے لڑکی سمیت 4 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔

مرنے والی خاتون کی شناخت معروف ٹک ٹاکر32 سالہ مسکان شیخ کے نام سے کی گئی ہے، مرنے والی سالہ مسکان شیخ لانڈھی کی رہائشی تھی، زخمیوں کی شناخت ان کے پاس سے ملنے والے شناختی کارڈ صدام حسین ولد عبد اللہ جان غمگین، سید ریحان شاہ ولد سید نصیر حسین شاہ اور عامر خان ولد آصف خان کے نام سے کی گئی، زخمی ہونے والے دیگر3 افراد صدام حسین، عامرخان اورسید ریحان شاہ بھی وقفے وقفے سے سول ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ چاروں افراد کار میں جا رہے تھے کہ راستے میں آنے والے رکشے میں سوار افراد نے انکل سریا ہسپتال کے قریب کار پر سامنے سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون ٹک ٹاکر مسکان شیخ کو گولی لگی اور کار کے ہسپتال کے گیٹ کے سامنے رکتے ہی مسلحہ ملزمان نے رکشے سے اترکرکارکو گھیرے میں لے لیا اور کار میں سوار افراد کو کار ستے اتار کر گولیاں مار دیں اور رکشا لے کر ہوگئے۔

پولیس حکام نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 9 خول حاصل کرکے فارنزک لیبارٹری بھیج دئیے ہیں اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں