پہلی بار مسجد نبویؐ میں خواتین پولیس اہلکار تعینات کر دی گئیں

ویب ڈیسک: مسجد نبویؐ میں پہلی خواتین پولیس اہلکار کو تعینات کر دیا گیا۔ اس سے قبل مسجد الحرام میں خواتین پولیس اہلکار تعینات کی گئی تھیں۔ مسجد نبویؐ میں فرائض نبھانے کے لیے تقرری پر خواتین پولیس اہلکار مسرت سے نہال ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق خواتین اہلکار کو نہ صرف بطور سکیورٹی اہلکار تعینات کیا گیا ہے بلکہ مسجد میں ڈیوٹی کے دوران زائرین سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا اور مسجد سے متعلق کسی بھی طرح کی رہنمائی درکار ہو تو وہ مہیا کرنا بھی ان کے فرائض منصبی کا حصہ ہے۔


واضح رہے کہ مسجد الحرام میں خواتین پولیس اہلکاروں کا تعینات کرنا سعودی حکومت کی جانب سے تاریخ اقدام گردانا گیا تھا جس کے بعد اس میں توسیع کرتے ہوئے خواتین اہلکاروں کی مسجد نبویؐ میں بھی تعیناتی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں