ہفتہ اور اتوار کو لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا:کمشنر لاہور

لاہور (پبلک نیوز) کورونا وائرس کی بے قابو ہوتی صورت حال کے پیش نظر پابندیاں مزید سخت۔ ہفتہ اور اتوار کو لاہور شہر میں مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔

کمشنر لاہور ڈویژننے کہا ہے کہ تمام قسم کے کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی۔ صرف میڈیکل سٹور، پٹرول پمپ، ویکسی نیشن سنٹرز، دودھ دہی، گوشت اور سبزی کی دوکانیں کھلی رہیں: گی۔ ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ آج اشیاء ضروریہ کی خریداری کرلیں۔ کورونا وائرس سے روزانہ ریکارڈ تعداد میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روک کر قیمتی جانیں بچانے کے لیے مشکل فیصلے کرنا لازم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں لیے جانے والے سخت فیصلوں کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ مشکل اور کڑا امتحان ہے، متحد ہو کر کورونا وائرس کو شکست ضرور دیں گے۔ کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنائیں، اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں