”کورونا کیسز مزیدبڑھے تو بات ہسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی “

اسلام آباد (پبلک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کورونا کی موجودہ صورتحال پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے خطے میں کورونا کی وجہ سے پریشانی بڑھ رہی ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تقریباً 5 ہزار کورونا کیسز ہو چکے اور اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ اگر کورونا کیسز مزیدبڑھے تو بات ہسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی۔ حضورﷺ نے مسلمانوں کو نظم و ضبط سکھایا۔ حضورﷺ کی امت ہونے کے واسطے نبی ﷺ کی ہدایات پر عمل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمان قوم اس آزمائش میں کامیاب ہونے کیلئے احتیاط اپنائے۔ رمضان، تراویح، یومِ علی، عید کے موقع پر ماسک پہنیں۔ علماء کی ہدایت کے مطابق بزرگ افراد تراویح میں نہ جائیں۔ ضرورت پڑنے پربازار جائیں تو ماسک ضرور پہنیں۔ ہاتھ بار بار 20 سیکنڈ کیلئے دھوئیں۔ نماز کے دوران تین فٹ کا فاصلہ رکھیں۔ قوم احتیاط کرے کیونکہ حکومت اور نجی شعبے کے وسائل کم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں