یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کیخلاف قرار داد منظور

ویب ڈیسک: یورپ نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف محاذ کھڑا کر دیا۔ فرانس والے معاملہ پر یورپی پارلیمان نے بھاری اکثریت کے ساتھ پاکستان کے خلاف قرار داد منظور کر لی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانس اور پاکستان میں جاری تنازع پر یورپی پارلیمان میں ایک قرار داد منظور کی گئی ہے جس میں ایک طرف 6 ارکان تھے جبکہ دوسری جانب 681 ارکان۔ مذکورہ قرار میں یورپی پارلیمنٹ نے جی ایس پی پلس پر نظر ثانی کرنے سمیت اقلیتوں کے ساتھ برابری کا سلوک نہ ہونے پر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

پاکستان نے قرار داد پر اپنا مؤقف دے دیا ہے۔ اپنے مؤقف میں پاکستان کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ توہین رسالت کے قانون کے بارے میں یورپی پالیمان میں قرار داد پاس کرنا مایوس کن اقدام ہے۔

3 تبصرے ”یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کیخلاف قرار داد منظور

  1. میں نےبار بار خود سے سوال کیا کہ شاہد خاقان صاحب نے سپیکر اسمبلی کو جو کہا کیا اس کا کچھ جواز ہے تو میرےدل نے یہی جواب دیا کچھ بھی ہو جو کہا غلط کہا۔ میں ایک استاد ہوں اگر میرا کوی شاگرد میرے رویے سے نالاں ہو تو کیا وہ بھری کلاس میں مجھے بے عزت کرنے کاحق رکھتا ہے۔ہر گز نہیں
    اسد قیصر صاحب نے جس برد باری کا مظاہرہ کیا وہ لائق صد تحسین ہے۔واضح رہے کہ میرا سیاسی میلان پی ٹی ائی کی طرف نہیں مگ میں نے خدا لگتی بات کی ہے

  2. اقبال نے کہا تھا کہ . عصا نہ ہو تو کلیمی ہے کار بے بنیاد۔یہ کیا بات ہوئی کہ وہ ہمیں چھیڑتے رھیں اور ہم اپنے أپ کو اگ لگا کر ان کے لۓ تماشہ بنتے رہیں ۔دوسری بات یہ کہ حساس معاملات کو جس تدبر کی ضرورت ہے وہ تدبر وقتی مفاد اور گروہی چپقلش کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔ان حالات میں یورپ کی دھمکی مکافات عمل ہے

  3. اس سے قبل ثاقب نثار صاحب بھی بھری عدالت میں ایک سیشن جج کی توہین کا فریضہ انجام دے چکے مگر اس اقدام سے ماتحت عدلیہ نظام میں کوئی مثبت تبدیلی نہ أئی۔محترمہ فردوس عاشق نے بھی اپنی ذہنی سطح کے مطابق نوکر شاہی کی جراحت کی ہے۔دیکھیں کیا گزرے ہے قطرے پہ گہر ہونےتک

اپنا تبصرہ بھیجیں