19

لاہور میں بادلوں نے ڈیرے جمالئے

پبلک نیوز:لاہور میں دن کے اوقات میں مطلع صاف رہا تاہم شام کے اوقات میں بادل امڈ آئے، سردی کی شدت میں کمی کے ساتھ ساتھ موسم خوشگوار ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہوا میں نمی کاتناسب 84 فیصد جبکہ ہوا 5کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہی۔ دن کے اوقات میں سورج نکلنے کی وجہ سے درجہ حرارت 19 تک جا پہنچا جبکہ رات کے اوقات میں کم سے کم 7 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں