پاکپتن: قبضہ مافیا سے زرعی اراضی واگزار

08:24 AM, 18 Apr, 2021

حسان عبداللہ

محمکہ اینٹی کرپشن نے بااثر قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاکپتن سے زرعی اراضی واگزار کرا لی۔

قبضہ مافیا کے خلاف پاکپتن کے علاقے موضع علی شاہ اور مری ہیبت میں گرینڈ آپریشن کیا گیا، بااثر قبضہ مافیا سے پچپن کنال زرعی اراضی واگزار کرا لی گئی۔ واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت ستیانوے لاکھ چھبیس ہزار روپے ہے۔ اینٹی کرپشن کی سربراہی میں پولیس، محکمہ مال اور محکمہ آبپاشی نے قبضہ مافیا کے خلاف مشترکہ کاروائی کی۔

قابضین نے سرکاری زمین پر جانوروں کا چارہ اور گندم کاشت کر رکھی تھی۔ واگزار شدہ زمین محکمہ مال کے سپرد کردی گئی۔ محکمہ مال کو تاوان کی وصولی کے لئے ہدایات جاری کردی گئیں۔

مزیدخبریں