”کالعدم ٹی ایل پی کیساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے“

09:47 AM, 18 Apr, 2021

حسان عبداللہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی( تحریک لبیک پاکستان) سے کسی قسم کے مذاکرات کا عمل جاری نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی بات ان کے نوٹس میں نہیں ہے، پر تشدد واقعات میں پولیس اہلکار شہید ہوئے، مظاہرین کے بھی کچھ لوگ جاں بحق ہوئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی نے 192 جگہوں پر بلاکیج کیا تھا، جب تنظیم کو کالعدم قرار دیا جائے تو اس کے اکاؤنٹ سیز ہوجاتے ہیں۔وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت صرف لاہور یتیم خانہ چوک بند ہے، 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے، 20 اپریل کو راولپنڈی اسلام آباد کےشہریوں کو راستے کھلے ملیں گے۔ وزیراعظم نے کل ناموس رسالتﷺ سے متعلق اہم بیان دیا کہ کسی صورت گستاخی کو قبول نہیں کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جہانگیر ترین پارٹی کا حصہ ہیں، امید ہے ساتھ ہی رہیں گے، مجھے یقین ہے جہانگیر ترین کا معاملہ بھی ٹھنڈا ہوجائے گا۔

مزیدخبریں