پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،18 اپریل 2021

10:34 AM, 18 Apr, 2021

حسان عبداللہ
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ 149 اموات، مجموعی تعداد 16 ہزار 243 ہوگئی، 24 گھنٹوں کےدوران سب سے زیادہ 6 ہزار127 نئے کیس بھی رپورٹ، کورونا مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 52 فی صد رہی، فعال کیسز بڑھ کر 80 ہزار 559 تک جاپہنچے۔شہبازشریف کی جیل سے رہائی ممکن نہ ہوسکی، لاہورہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے اختلافی نوٹس پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری، جسٹس سرفراز ڈوگر نے لکھا دونوں ججز کی باہمی مشاورت سے ضمانت منظور کی، شارٹ آرڈر لکھواتے وقت جسٹس اسجد گھرال نے اختلافی نوٹ لکھنے کا کہہ دیا، جسٹس اسجد گھرال نے لکھا میرے صاف انکار کے باوجود ضمانت دینے کا اعلان کیا گیا، شہبازشریف عدالت اور نیب کو مطمئن نہ کرسکے۔ سپریم کورٹ نے وفاقی وزیرفواد چودھری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کےلئے مقررکردی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے درخواست دائر کی تھی، درخواست کی سماعت 19 اپریل کو ہوگی۔ملکی خزانے کی کنجی شوکت ترین کےحوالے، وزیرخزانہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، شبلی فرازنےبھی دوبارہ سینیٹر منتخب ہونے کے بعدحلف اٹھالیا، سائنس وٹیکنالوجی کا قلمدان مل گیا۔کالعدم تحریک لبیک پرپابندیوں کے حوالے سے اہم پیشرفت، سعدرضوی کا شناختی کارڈ بلاک، تمام اثاثے منجمد، نام مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست شیڈول 4میں شامل، محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مزیدخبریں