”شہباز گل ہائیکورٹ کی ترجمانی کیوں کر رہے ہیں؟ “

11:45 AM, 18 Apr, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) مریم اورنگزیب نے شہبازگل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ سیاسی مخالفین پر جھوٹے الزامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ توہین عدالت کا نوٹس لیں۔

میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا شہبازگل کی قانونی حیثیت کیا ہے، وہ ہائیکورٹ کی ترجمانی کیوں کر رہے ہیں؟ لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں چینی 52 روپے اور اب رعایتی ریٹ پر 83 سے 110روپے فی کلو دستیاب ہے، جو قطاروں میں کھڑے ہو کر حاصل کی جاسکتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا وفاقی کابینہ میں میوزیکل چیئر کا کھیل کھیلا جا رہا ہے، پورے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا، اب تک حکومت کی ٹیکس کولیکشن ن لیگ کے دور حکومت تک نہیں پہنچی۔

مزیدخبریں