لاہور (پبلک نیوز) رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی کا جن بے قابو۔ اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ۔ پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔تفصیلات کے مطابق سیب، کیلا، انگور، انار، مالٹے، کینو، آڑو، لوکاٹ عوام کی قوت خرید سے باہر۔ تربوزہ، خربوزہ اور لیموں کی قیمت بھی آسمان کو چھونے لگی۔ کھجور کے دام بھی شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگئے۔
سیب کی فی کلو قیمت ڈیڑھ سو روپے سے تین سو روپے۔ آڑو تین سو روپے فی کلو میں فروخت۔ انگور کی قیمت سات سو روپے فی کلو۔ کینو تین سو روپے فی درجن۔ کیلا دو سو سے ڈھائی سو روپے فی کلو میں فروخت۔ سزیوں کی قیمتوں نے بھی عوام کی چیخیں نکال دیں۔
مرغی کا گوشت ساڑھے سو روپے فی کلو میں فروخت۔ حکومتی پرائس کنٹرول کمیٹیاں قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام۔ دکانداروں نے اپنے اپنے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں۔