لاہور (پبلک نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کی اپنی والدہ کے پاؤں دباتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام سٹوری پر علی ظفر کے بھا دانیال ظفر کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس میں علی ظفر کو والدہ کے پاؤں دباتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں علی ظفر کی والدہ کا دانیال ظفر کو روکتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ علی ظفر نے اپنے بھائی کو مسکراتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیو بناتے پوچھ تو لیا کرو!