6 رکنی سینیٹرز پر مشتمل کمیٹی کا کل ہونے والا پہلا اہم اجلاس منسوخ

04:03 PM, 18 Apr, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) 6 رکنی سینیٹرز پر مشتمل کمیٹی کا کل ہونے والا پہلا اہم اجلاس منسوخ۔ سینٹ الیکشن میں کیمرہ برآمدگی سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائےگا۔

ذرائع سینٹ سیکرٹریٹ کا کہنا تھا کہ کورنا کے بڑھتے کیسز کے باعث اجلاس منسوخ کیا گیا۔ سیکرٹری کمیٹی محمد انور نے اجلاس منسوخی کا نوٹفکیشن جاری کر دیا، سینٹ سیکرٹریٹ نے سینٹرز پر مشتمل چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی۔

اراکین سینیٹ پر مشتمل کمیٹی معاملے کی تحقیقات ایک ماہ میں مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی میں وفاقی وزیر اعظم سواتی، رانا مقبول، سرفرازبگٹی ،سکندرمندھرو، طلحہ محمود اور ہدایت اللہ شامل ہیں۔ کمیٹی کو تحقیقات ایک ماہ میں مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب سے قبل اپوزیشن اراکین نے سینٹ ہال سے پانچ کیمرے برآمد کیے تھے۔

مزیدخبریں